Posts

Showing posts from January, 2022

Roman Reigns

Image
Watch Video

پی ایس ایل 7 کی کسی بھی ٹیم کے کتنے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تو میچ منسوخ ہوگا، نجی ٹی وی نےبڑا دعویٰ کر دیا

Image
  پاکستان سپر لیگ سیزن 7 سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایس او پیز طے کر لئے ، کسی بھی ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ میں سے 8 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پی ایس ایل 7 کی کسی بھی ٹیم کے اگر 9 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو میچ منسوخ کیا جائے گا ، بصورت دیگر ٹیم اپنا شیڈول میچ کھیلے گی ۔پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ، اگر کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالےسے کہا کہ کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا، کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں2 ٹیمیں سفرکریں گی جبکہ جمعرات اور جمعہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہر ٹیم مزید 2،2کھلاڑی منتخب کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔